ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک اردو اکیڈمی کی تحلیل شدہ مجلس کو فوری بحال کرنے کا مطالبہ

کرناٹک اردو اکیڈمی کی تحلیل شدہ مجلس کو فوری بحال کرنے کا مطالبہ

Wed, 25 Jul 2018 22:54:13    S.O. News Service

بنگلورو،25جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ممتازسماجی خدمات گزار و سابق رکن کرناٹک اردو اکیڈمی مسٹر سراج وجیہ تیر انداز نے چیف منسٹر کرناٹک اور وزیر اقلیتی بہبود مسٹر ضمیر احمد سے اپیل کی ہے کہ کرناٹک اردو اکیڈمی کی سابق مجلس کو فوری بحال کیا جائے ۔ انھوں نے کہا کہ سابق سدرامیا حکومت کے دورانیہ اکیڈمی تشکیل دئے صرف چھ ماہ ہی گزرے تھے کہ نئی حکومت نے اسے تحلیل کردیا ہے ۔ انھوں نے خصوصیت کے ساتھ چیف منسٹر پر زور دیا ہے کہ وہ کرناتک اردواکیڈمی کی سابقہ مجلس کو بحال کرکے اسے مابقی مدت پوری کرنے کا موقع دیں ۔ انھوں نے بتایا ہے کہ اس ضمن میں تحلیل شدہ کرناٹک اردو اکیڈمی کے بیشتر ارکان نے اور سابق وزیر کرناٹک مسٹر تنویر سیٹھ نے بھی چیف منسٹر کمار سوامی سے اپیل کی ہے کہ وہ وہ کرناٹک اردو اکیڈمی کی تحلیل شدہ مجلس کو ہی بحال کرکے اسے اپنی معیاد مکمل کرنے اور اردو زبان کی خدمت انجام دینے کا موقع دیں ۔ سابق وزیر تنویر سیٹھ اور کرناٹک اوراردواکیڈمی کے سابقہ ارکان نے چیف منسٹر کمار سوامی کو اس بات کی طرف بھی متوجہ کیا ہے کہ کرناتک کی سابقہ حکومت کے دوران تشکیل دی گئی تمام اکیڈمیوں کو بحال رکھا گیا ہے لہٰذا کرناٹکؤ اردو اکیڈمی کو بھی بحال کردیا جائے ۔ 


Share: